رب العالمین

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - تمام جہانوں کا پالنے والا خدا، کل عالموں کا پروردگار۔  ترا یہ گھر جو رب العالمیں ہے بڑا با رعب ہے کتنا حسیں ہے      ( ١٩٨٥ء، رخت سفر، ١٩ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رب' کے ساتھ حرف تخصیص 'ال' لگا کر عربی اسم 'عالم' کی جمع 'عالمین' لگانے سے مرکب 'رب العالمین' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر